پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم این آر او مانگنے والے نہیں، عمران خان نے پتا نہیں این آر او کا لفظ کہاں سے سیکھ لیا، عمران خان اہم پوزیشن پر ہیں کوئی بھی بات کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خوش قسمتی سے پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں ،ہم ماننے کیلئے بھی تیار ہیں کہ عمران خان وزیراعظم ہیں، کم از کم عمران خان کویہ علم ہوناچاہیے سیاستدان بائیکاٹ کرتے ہیں تو کیوں کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک تو بات یہ کہ حکومت نے جو ماحول پیدا کیا ہوا ہے ایک وہ وجہ ہے،ہم پارلیمنٹ آتے ہیں بائیکاٹ کرتے ہیں،آپ سے پوچھتا ہوں آپ کیوں نہیں پارلیمنٹ آتے،آپ تو پارلیمنٹ کا احترام نہیں کرتے ہم تو پارلیمنٹ پھر بھی آتے ہیں،عمران خان آپ کو ہر ہفتے پارلیمنٹ آنا تھا سوالات کے جوابات دینے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایسی بات تو نہ کریں ،جس میں جگ ہنسائی ہو ،ہم این آر او مانگنے والے نہیں ہیں ،عمران خان نے پتہ نہیں این آر او کا لفظ کہاں سے سیکھ لیا ،کسی نے کوئی این آر او نہیں مانگا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان پارلیمنٹ میں آئیں گے، بیٹھیں گے، بات کریں گے،جو اس ملک کی سیاست ہے سب اسی حساب سے چلیں گے۔mk/ah
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024