عمران خان کا این آر او لینے والا الزام اتنا بے بنیاد کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں:شہبازشریف
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کے این آر او لینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہائوس آمد کے موقع پر شہبازشریف سے میڈیا نمائندوں نے سوالات کیے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ واک آئوٹ این آر او لینے کے لیے کررہے ہیں؟اس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہوگی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔