یورپ کے کئی ملکوں میں تیس سال کی بدترین برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی۔سوئٹزرلینڈ، جرمنی، آسٹریا اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث تودے گرنے کے خطرات بڑھ گئے ، ایلپس پہاڑی سلسلے کے بیشتر حصوں میں بیس سال کے دوران محض دوسری بار خطرے کا لیول انتہائی درجے تک بڑھا دیا گیا ،بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس فٹ تک برفباری ہوئی، سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس اور چند دیگر شہروں کے زمینی راستے بند ہوگئے، سیاحوں سمیت تقریبا 2200 افراد کا رابطہ کٹ کر رہ گیا۔گذشتہ روز فرانس میں برفانی تودوں سے بچائو کے اقدامات کے دوران دو اہل کار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ جرمنی میں ہوٹل پر تودا آگراتھا، ریسکیو ورکرز نے ہوٹل میں مقیم افراد کو بحفاظت نکالا، سرحدی علاقے برگ ٹیس گا ڈن میں9،9 فٹ تک برف کے انبار لگے ہیں، مزید ایک میٹر برفباری متوقع ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024