اپرکوہستان میں شاہراہ قراقرم کھوشی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مسافر گاڑی ملبے تلے دب گئی تھی، گاڑی میں 12 مزدور سوار ہونے کی اطلاع تھی، ملبے تلے دبی گاڑی سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ، بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ایس ایچ او داسو نصیر الدین بابر نے بتایا کہ شاہراہ کی توسیع کا کام جای ہے جس کے باعث اکثر لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے،حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں اندازا 12 مزدور سوار تھے، جو برسین میں کام مکمل کرکے واپس داسو جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی قریبی پہاڑ سے گرنے والے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور بھاری ملبے تلے دب گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں حجت میر، سون زر، محمد غنی، اعظم ریاض، عبدالمالک، ملوک شاہ، سیف الرحمان اور شبیر احمد شامل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024