تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کی میئر کراچی سے ملاقات
کراچی (خبر نگار) تھائی لینڈ کے قونصل جنرل Mr.Thatree Chauvacha نے ڈپٹی قونصل جنرل Mr.Apipan Cheecharoenاور پروٹوکول آفیسر مبین اے انصاری کے ہمراہ میئر کراچی وسیم اختر سے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا‘ اس موقع پر میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم بھی موجود تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔