صحافی شکیل فاروقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس21 جنوری کو ہوگا
کراچی (وقائع نگار) صحافی شکیل انجم فاروقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس21 جنوری کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ کلک میگزین کے چیف ایڈیٹر شکیل انجم فاروقی جگر کے کیسز میں مبتلا رہنے کے بعد10 جنوری کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے ان کے انتقال پر ملک بھر سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اسپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی او ر مدد کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔