ایس آئی یو ٹی میں چھٹی منیمل انویزو سرجری کانفرنس 17جنوری سے شروع ہو گی
کرا چی (ہیلتھ رپورٹر)سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں تین روزہ کانفرنس اور ورکشاپ کا انعقاد ہوگا جو کہ 17جنوری سے 19 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس کانفرنس و ورکشاپ میں برطانیہ سے آنے والے ممتاز ماہرین میں لندن کے کنگز کالج اور گائزاینڈ سینٹ تھامس ہسپتال کے پروفیسر محمد شمیم خان ، لندن کے گائز اینڈ سینٹ تھامس ہاسپیٹل اور مڈوے میری ٹائم ہسپتال کینٹ کے کنسلٹنٹ یوروجیکل سرجن پروفیسر متین شریف،بیڈفورڈ ہسپتال اور ایم ای ایچ این ایچ ایس ٹرسٹ ایسکس کے کنسلٹنٹ یورولوجیکل سرجن ڈاکٹر طارق تصدق ، رائل فری ہسپتال کے کنسلٹنٹ یوروجیکل سرجن اور اعزازی سینیئر لیکچرر ڈاکٹر فیض ممتاز، گائز اینڈ سینٹ تھامس ہسپتال اور برج اینڈ پرنسز گریس ہسپتال لندن کی کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ محترمہ کنکی پتی شانتی راجو ، پول این ایچ ایس فائونڈیشن ٹرسٹ اور چمپالی ماد فائونڈیشن لسبن کیکنسلٹنٹ سرجن پروفیسر امجد پرویز شرکت کر رہے ہیں۔یہ کانفرنس و ورکشاپ طبی ماہرین خا ص طور پر سرجری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے لئے بالکل مفت ہے، اور اس میں روبوٹ کی مدد سے سرجری ، لپروسکوپک سرجری، بین الاقوامی ماہرین کے لیکچرز، پینل ڈسکشن کو شامل کیا گیا ہے۔ موضوعات کی یہ ترتیب انہیں نئے اور پیچیدہ آپریشن کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ کانفرنس کا پہلا دن جنرل سرجری، دوسرا دن یورولوجی اور تیسرا دن گائناکالوجی پر مشتمل ہوگا، یہ تمام سرجری سرگرمیاں طبی ماہرین کوآپریشن تھیٹر کمپلیکس سول ہسپتال کراچی سے براہ راست دکھائی جائیں گی۔ اس ورکشاپ کا انعقادایس آئی یو ٹی ، سول ہسپتال کراچی اور ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔