لانڈھی میںایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدوار ہاشم رضا کی انتخابی مہم
کراچی(نیوز رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے نامزد حق پرست امیدوار حلقہ پی ایس 94 لانڈھی ہاشم رضا کی انتخابی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔کارنرمیٹنگ ،گھر گھر رابطے جاری ہیں اس ضمن میں لانڈھی کی مختلف یونین کونسل میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ہاشم رضا نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اپنے نشان پرچم کی لاج رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود ہم عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوششوںمیں لگے ہوئے ہیں ایم کیوایم پاکستان شہیدوں کی امانت ہے اور اس کے تحفظ اور بقاء کے لئے جدوجہد رکھیں گے حق پر ست نامز امیدوار ہاشم رضا نے کہا کہ لانڈھی کے عوام کل بھی ایم کیوایم کے ساتھ تھے اور آج بھی ہر مشکل وقت میں لانڈھی کی عوام نے پتنگ کو ووٹ دے کر اپنے اتحاد اور پرچم سے وابستگی کا ثبوت دیا ہے ،گھر گھر رابطے کے دوران عوام نے علاقائی مسائل سے ہاشم رضا کو آگاہ کیا جس کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہاشم رضا نے ہر فورم پر آواز اٹھانے اور د ستیاب وسائل بروئے کار لانے اور مسائل کو حل کرنے کے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا ۔