جامعہ کراچی کے بینکنگ کوارٹرز میں لگی آگ بجھا دی گئی
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے بینکنگ کوارٹرز کے قریب لگی آگ بجھا دی گئی۔ جامعہ کراچی میں پیر کی شام اچانک بینکنگ کواٹرز کے قریب واقع جھاڑیوں میں آگ بڑھک اُٹھی تھی جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ جامعہ کراچی کے سیکورٹی آٖفیسر محمد آصف کے مطابق کسی نے شرارت میں جامعہ کراچی کے بینکنگ کوارٹر سے دور ویران علاقے میں موجود جھاڑیوں میں آگ لگا دی تھی فور ی طور پر فائر بریگیڈ اور ایچ ای جے کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ سے کوئی رہائشی علاقہ متاثر نہیں ہوا ہے بلکہ وہ ویران جگہ تھی جہاں آگ لگی تھی۔