سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے امکانات تلاش کرنے پراتفاق رائے سے دونوں ممالک کو قریب لانے اور ہرسطح پرباہمی مفادپرمبنی تعلقات کے قیام میں مدد ملے گی۔
سینیٹ کے چیئرمین نے اسلام آباد میں تبوک کے گورنرشہزادہ فہدبن سلطان بن عبدالعزیز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اور وہ کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدمستحکم بنانے کاخواہش مندہے۔سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس سے ادارہ جاتی روابط بڑھانے اورمختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے میں مدد ملی ہے۔