وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں تبدیلی لانے کیلئے اپنے انتخابی منشور کے مطابق ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے اسلام آباد میں وزارت اطلاعات ونشریات کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی کوششوں کامقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لاناہے۔وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اس کے مقاصد کے حصول میں موثرکرداراداکرنے کی ہدایت کی ۔عمران خان نے کہاکہ عوام کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے حکومتی پالیسیوں سے آگاہ رکھنے کے لئے وزارت اطلاعات کو زیادہ فعال کردارادا کرناچاہیے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024