ایس ایس جی سی نے آپریشن گرفت فیز 3 کا آغاز کردیا
کراچی (کامرس رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے آپریشن گرفت فیز 3 کے تحت جاری کردہ گیس کلوزر شیڈول کے دوران گیس کا استعمال کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف کاروائی کی گئی۔آپریشن گرفت فیز 3 کے تحت سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع یونین فیبرکس کی انسپیکشن کی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یونین فیبرکس سوئی سدرن کی جانب سے جاری کردہ گیس شیڈول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گیس کا استعمال کر رہے تھے۔گیس شیڈول کی خلاف ورزی کرنے پر یونین فیبرکس کی گیس منقطع کردی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے واضع کیا کہ اتوار کے روز انڈسٹریل گیس کلوزر شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والی انڈسٹریز او کیپٹو پاور کے خلاف آپریشن گرفت فیز 3 کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔