مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ میں خصوصی تقریب فلاحی کاموں پر سید لخت حسین کو خراج تحسین
لاہور (پ ر) فکری فورم کے زیراہتمام مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ میں خصوصی نشست ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سید لخت حسین کے دنیا بھر میں فلاحی کاموں کو سراہا۔ اس موقع پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ‘ ڈاکٹر آصف جاہ‘ حکیم راحت نسیم سوہدروی‘ رؤف طاہر اور چیئرمین مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ خالد محمود نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ عزت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 55 سے زائد ملکوں میں سید لخت حسین کی انسانی فلاح و بہبود کے لئے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔