ایک کروڑ نوکریاں ،مکان اور مہنگائی کم کرنے کے حکومتی وعدے دم توڑ گئے:رائو شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ غریب طبقات کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے لیکن نام نہاد حکومتی لیڈر ایک اور منی بجٹ پیش کر کے مہنگائی بے روز گاری اور غربت عوام پر مسلط کر نے جا رہی ہے، ایک کڑور نوکریاں ،مکان اور مہنگائی کم کرنے کے حکومتی وعدے دم توڑ گئے ہیں ۔آنے والا وقت عوام کیلئے مزید دشوار ثابت ہو گا۔حکومتی معیشت کے دعوے داروں نے ملک کا حلیہ ہی بیگاڑکے رکھ دیا ہے ۔