بھارت میں مسلسل چوتھے روز پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں مسلسل چوتھے روز پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھنا بتائے جا رہے ہیں۔ دہلی میں پٹرول کے دام میں 49 پیسے اور ڈیزل کے نرخ میں 59 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس طرح گزشتہ چار دنوں کے دوران دونوں کے نرخ بالتریب 1.25 روپے اور 1.45روپے بڑھا دیئے گئے ہیں۔ نئی دہلی میں پٹرول 69.75روپے فی لیٹر اور ڈیزل 63.69روپے فی لیٹر ہو گیا ہے اور ممبئی میں پٹرول 75.39روپے اور 66.69روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔