وزیراعظم عمران خان سے او جی ڈی سی ایل کے پنشنرز کی اپیل
مکرمی‘ ہم پنشنر او جی ڈی سی ایل آپ سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ ہم ضعیف قریب المرگ لوگوں کی دعائیں لیں یکم جولائی 2016ء میں حکومت نے 10% پنشن میں اضافہ کیا تھا لیکن او جی ڈی سی نے 7.5% ہی دیا ہے یکم جولائی 2017ء میں حکومت نے 10% ہی اضافہ کیا لیکن ہمیں 3%,4%,5% دیا ہے۔ یکم جولائی 2018ء کو حکومت نے 10% ہی اضافہ دیا لیکن ہمیں 2%,4%,6%ہی دیا گیا۔ تمام ادارے بیوہ کو پنشن 75% دیتے ہیں۔ لیکن ہمیں 50% ہی دی جاتی ہے۔ کمپوٹڈیشن 75 سال ہونے پر پوری ملتی ہے۔ لیکن ہمیں اس کا آدھا دیا جاتا ہے۔ کمیوڈیشن پر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سالانہ اضافہ دیا جاتا ہے۔ لیکن ہمیں اس سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ تیس سال سے زائد سروس پر 2% پنشن پر اضافہ 2002ء سے پہلے او جی ڈی سی گزٹ کے مطابق ملتا رہا ہے لیکن اچانک بند کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ ہماری مندرجہ بالا عرضداشت کا نوٹس لیں گے۔
( پنشنرزبذریعہ حاجی منظور حسین ‘ 0300-5478736)