داعش کیخلاف ڈرون حملہ آج صبح کیا گیا ، افغان حکام کے مطابق اس حملے میں داعش کا اہم رہنما حافظ سعید بھی مارا گیا ہے ۔افغان خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں غیر ملکی ڈرون حملے میں داعش کے رہنما حافظ سعید سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔کارروائی ضلع آچن کے علاقے زوارا میں کی گئی ، حافظ سعید داعش میں شمولیت سے قبل تحریک طالبان کا رکن تھا ۔ ننگر ہار میں داعش کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے اور طالبان کے نراض گروپس تیزی سے دہشت گرد تنظیم میں شرکت کر رہے ہیں ،،ننگر ہار پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے سے متصل افغان صوبہ ہے
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38