جیلوں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، ڈی آئی جی
لاہور (اپنے نامہ نگارسے ) جیلوں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے کے ماٹو پر بھرپور عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے قیدیوں ، حوالاتیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمسن قیدیوں اور حوالاتیوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ میری کوشش اور خواہش ہوتی ہے کہ کسی کردہ یا ناکردہ گناہ میں جیل آنے والا امن پسند شہری بن کر واپس جائے