مائوں کے ذمہ دارانہ کردار سے  سماج مثالی بنتا ہے،عائشہ وقارعباسی

Feb 15, 2025

 بہارہ کہو(نامہ نگار)کرلوٹ کالج فاطمہ جناح گرلز سیکشن میں بھی سپورٹس گالا کی شمع روشن کی گئی۔ مہمان خصوصی درسگاہ کی اولڈ سٹودنٹ عائشہ وقارعباسی تھیں انہوں نے سپورٹس گالا میں شامل طالبات کی پرفامنس کو حد درجہ سراہا۔ کلیدی خطاب میں انکا کہنا تھا کہ سماج کو مثالی اور قابل رشک بنانے میں والدین خصوصا مائوں کو زمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا  ۔ عائشہ وقارعباسی نے مزید کہا کہ ہمیں یورپ کے حوالوں کی ضرورت نہیں ہم اسلام کی روشن روایات کے امین ہیں ، دختر رسول محتشم ؐ  حضرت فاطم الذہرا اور حضرت عائشہ صدیق الکبری کی سیرت سے روشنی لینا ہوگی۔

مزیدخبریں