کارکن بے یارومددگار، پی ٹی آئی وکلاء نے حامیوں کو بے آسرا چھوڑ دیا،طلال چوہدری

Feb 15, 2025

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء پارٹی کارکن نہیں ان کی ترجیح صرف پیسہ ہے ،پی ٹی آئی کے وکلاء مکمل طور پر بے نقاب ہوچکے ہیں ،آئی ایل ایف نے پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کا دفاع کرنے سے انکار کردیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء￿ نے اپنے ہی حامیوں کو بے آسرا چھوڑ دیا ہے 69پی ٹی آئی کارکن بے یارومددگار جیلوں میں قید ہیں وکلاء￿ نے ان کے کیسز سے ہاتھ کھینچ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے ان کے کیسز کیلئے بھاری فیسوںکا مطالبہ کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ تحریک انصاف نہیں یہاں انصاف برائے فروخت ہے ۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کیلئے دھرنے ، احتجاج کرنے والے کارکنوں کی مشکلات نظر انداز کرکے پی ٹی آئی کی قیادت اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے اور پارٹی کارکنوں کو قانونی دفاع سے بھی محروم کردیاگیا ہے پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ کھوکھلا نعرہ تھا جس نے دیرینہ پارٹی کارکنوں کو تنہا کردیا ہے ۔

مزیدخبریں