شوکت خانم میموریل ٹرسٹ:زکوٰۃ جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا 

Feb 15, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے ’’کینسر کیخلاف ۔ہم تیار ہیں‘‘ کے عنوان سے زکوٰۃ جمع کرنے کی مہم کا آغا زکر دیا ۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا پاکستان جیسے کم آمدنی والے ملک میں کینسر کا علاج فراہم کرنے میں متعددمسائل کا سامنا ہوتا ہے جن میں ادویات اور جدید آلات کا حصول ، تربیت یافتہ طبی عملے کی کمی اور سب سے بڑھ کر علاج کے مالی اخراجات شامل ہیں۔ ان تمام مسائل کے باوجود شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر لاہور اور پشاور میں ہزاروں مریضوں کو ان کے مالی وسائل کی پروا ہ کیے بغیر کینسر کے علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔  اس سفر میں آپ کی زکوٰۃو عطیات نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایاکہ سال 2024میں ہم نے 75 فیصد سے زائد کینسرکے مریضوں کو بلا معاوضہ علاج فراہم کرنے پر 17 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔

مزیدخبریں