مسلم لیگ ن حکومت نے چھت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا:سیف الملوک 

Feb 15, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ ، چوہدری شہباز اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگرنے کہا مسلم لیگ نی حکومت نے چھت فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازکی جانب سے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ اس سے پنجاب کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پرفوری عملدرآمد کا فوری آغاز بھی خوش آئندہے۔کارکنان سے گفتگو میں کہا پی ٹی آئی ملک میں انتشار پیدا کرنے کیلئے متحرک ہو نے کی کوشش کررہی ہے لیکن انہیں پہلے سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کوئی بھی محب وطن اب منتشر پارٹی کے انتشار و فسادکے بہکاوے میں نہیں آئے گا۔

مزیدخبریں