طلباء ‘طالبات کا مطالعاتی دورہ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ

Feb 15, 2025

لاہور(نامہ نگار)شہر کی مختلف یونیورسٹیوں کے200 طلباء و طالبات نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ کا مطالعاتی دورہ۔کیا۔پولیس والنٹیئرز پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کے16ویں بیج نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نویداور ایس پی سی آر او ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے بھی طلباء￿  کو بریفننگ دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ طلباء اس سے قبل ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بیدیاں،آپریشن ونگ، سیف سٹی، اور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا وزٹ بھی کر چکے ہیں۔پولیس کے تمام شعبے وزٹ کرنے کے بعد طلباء اپنی مرضی کے مطابق کسی ایک شعبے کا انتخاب کریں گے۔وزٹ کے بعد انہیں انتخاب کئے گئے شعبہ میں ایک ہفتے کا سپیشلائزڈ کورس کروایا جائیگا۔کورس کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔ایسے پروگرامز سے نئی نسل کو پولیس ورک اور انویسٹی گیشن ٹولز کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔یہ پروگرام طالب علموں کو آگاہی کیساتھ کرائم کی روک تھام میں بھی معاون ثابت ہو گا۔طلباء کی جدید تفتیشی تکنیکی طریقہ کار سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں بہترین تعاون پر طلباء نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں