جمعہ کو ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوال پر شیر افضل نے مائیک مانگا تو سپیکر نے کہا کہ میں وقفہ سوال کے دوران آپ کو نقطہ اعتراض نہیں دے سکتا جس پر حکومتی بنچوں سے حنیف عباسی ، طاہرہ اورنگزیب اور دیگر نے سپیکر سے درخواست کی کہ انہیں مائیک دیں۔ سپیکر نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت سے ہٹ کر ہے، ایسا نہیں کرسکتا۔ لیگیوں نے کہا کہ یہ ضمنی سوال پوچھیں گے لہذا انہیں مائیک دیں جس پر سپیکر نے انہیں موقع دیا۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے احتجاجی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے حکومت کو تھوڑا وقت دیا کہ وہ معمول کا بزنس نمٹائے۔ جمعہ کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزراء کے ایوان میں نہ آنے اور اراکین کے سوالات کے ادھورے جوابات ملنے پر احتجاج کیا گیا۔ سید نوید قمر نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اس پارلیمنٹ کو چلانے میں سنجیدہ نہیں ہے تو اسے بھی آوٹ سورس کردیا جائے ۔
ادھورے جواب، حکومتی ارکان غیر حاضر، پی پی کا احتجاج
Feb 15, 2025