لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ینگ کرکٹرز پی سی بی کے مہمان بنے اور پاکستان ٹیم سے ملاقات کی ۔ینگ کرکٹرز نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ تصویریں اور سیلفیاں بنائیں۔ ذرائع کے مطابق نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ پر کھیلنے والے 15 سے زائد ینگ پلیئرز کو پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔ ینگ کھلاڑیوں نے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کیساتھ وقت گزارا اور گپ شپ کی ۔ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے کرکٹ کے بارے سوال کئے اور بیٹنگ و بائولنگ کے بارے ٹپس لیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بچوں کو کرکٹ کیساتھ تعلیم میں محنت کی تلقین کی ۔ینگ کرکٹرز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کرانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ینگ کرکٹرز نے سہ ملکی سیریز کے فائنل اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ینگ کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان ‘قومی ٹیم سے ملاقات
Feb 15, 2025