گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عمر اشرف مغل سابق صدرچیمبر آف کامرس کی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے خصوصی ملاقات۔ موٹروے لنک پراجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی ۔ بزنس کمیونٹی اور شہریوں کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر موٹر وے لنک کے حوالے سے جو کام رہ گئے ہیں خصوصاً سائن بورڈ کی جلد تنصیب پر بات کی گئی۔جس پر چیف سیکرٹری نے یقین دیہانی کرائی۔ عمر اشرف نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھیالی کے فنڈ جاری کرنے کی بھی درخواست کی۔ جس پر جلد فنڈز جاری کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاگوجرانوالہ کی تعمیر وترقی کیلئے مزید کام بھی کرائے جائیں گے۔
گوجرانوالہ:سابق صدرچیمبر آف کامرس عمر اشرف کی چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات
Feb 15, 2024