نوابشاہ،2منشیات فروش گرفتار،بڑی مقدار میں دیسی شراب،گٹکا مین پوری برآمد
نواب شاہ(محمداسلم منیر )شہید بینظیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں دیسی شراب اور گٹکا مین پوری برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قاضی احمد نے اطلاع ملنے پر دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں عقلدار کھوسواور صادق چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 40لیٹر دیسی شراب اور 5 پیکٹ گٹکا برآمد کرکے ملزمان کے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔