شکایات دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا بلوچستان عوامی پارٹی سے رابطہ

Feb 15, 2022

کوئٹہ(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے اپنی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی شکایات کے ازالے کیلئے رابطہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاق میں نمائندگی سمیت دیگر مطالبات اسی ہفتہ تسلیم کر لئے جائیں گے۔توقع ہے کہ مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے و متحدہ قومی موومنٹ کو بھی رضامند کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں