وزیر اعلی عثمان بزدارکا ضلع ننکانہ صاحب کے تھانہ سٹی شاہ کوٹ کی حدود میں تین سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ضلع ننکانہ صاحب کے تھانہ سٹی شاہ کوٹ کی حدود میں تین سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی کی جائے اورمتاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائے جائے- وزیر اعلی عثمان بزدارنے غمزدہ خاندان سے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے -