حافظ آباد:طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں7ملز موں کیخلاف مقدمہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)سادات کالونی کے رہائشی طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میںپولیس تھانہ سٹی نے 7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ثناء اﷲولد غلام علی کو بیٹا زین العابدین جو کہ آئی۔سی ۔ایس کاطالبعلم تھا وہ گرلز ڈگری کالج کے قریب واقع ایک اکیڈمی میں پڑھنے کے لئے آیا جہاں سے 7ملزمان حسن خالد ، حسین وغیرہ اسے اغواء کرکے سیم نالہ کے ساتھ ایک احاطہ میں لے گئے جہاں ملزمان نے اسے سابقہ رنجش پر مبینہ طور پر ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔