معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے نوشین شاہ کے مقابل نئی فلم ونس اپ آن اے ٹائم ان کراچی سائن کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر محسن عباس نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی۔سلور اسکرین پر ایک بار پھر انٹری دینے والے محسن عباس حیدر کی فلم کی ہدایات ابو علیحہ دیں گے جبکہ اس کی کہانی علی موئن نے تحریر کی ہے۔اس سے قبل محسن فلم باجی، نامعلوم افراد، لوڈ ویڈنگ، تیری میری لوو اسٹوری اور نامعلوم افراد 2 میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔محسن عباس حیدر ان دنوں نجی ٹی وی کے ڈرامہ دیوار شب میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024