جاپان میں ہونے والی کیمروں اور تصاویر کے آلات و پرزہ جات کی تجارت سے متعلقہ، ایشیا کی ایک بڑی نمائش، کورونا وائرس کے خطرے کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق کیمرہ اور تصاویر کے آلات کی انجمن نے اعلان کیا کہ 2020 کی کیمرہ اور تصاویر کی نمائش منسوخ کر دی گئی ہے۔4 روزہ نمائش 27 فروری سے ٹوکیو کے نزدیک یوکوہاما میں منعقد ہونا تھی۔جدید ترین کیمروں اور آلات کی اس سالانہ نمائش میں تقریباً 70 ہزار افراد شریک ہوتے ہیں۔منتظمین نے بتایا کہ اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والوں اور شائقین کی صحت اور حفاظت انکی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38