ملتان میں جھگیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جھلس کر جان بحق ہوگئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملتان میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جھلس کر جان بحق ہوگئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کی ابتدائی اطلاع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024