شام کے شہر ادلب میں پناہ گزین بچوں کی سخت سردی کے باعث اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اب تک 29 بچے ہلاک چکے ہیں۔ شامی خبررساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شہر ادلب سے بے گھر ہونے والے پناہ گزین عارضی کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ سخت ترین سردی اور برف باری کے باعث 29 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شامی مہاجرین درختوں کے سائے تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ عالمی ریسکیو کمیٹی کی ایک خاتون رکن نے موجودہ صورت حال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمال مغربی علاقے کی صورت حال ناقابل برداشت ہے، عارضی طور پرآباد شامی پناہ گزین موسمی جبر کا شکار ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024