Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا
  • آپ کے پارٹی اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ سے پیسہ آیا: فرخ حبیب
  • ناوالنی کو رہا کیا جائے، یورپی کونسل کے سربراہ کا روس سے مطالبہ
  • مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری
  • بلوچستان میں سمندری طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو احتیاط کی ہدایت

یوم یکجہتی کشمیر پر جلسے جلوس تقاریر بیانات چھٹی اور بس

Feb 15, 2020 12:38 PM, February 15, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
یوم یکجہتی کشمیر پر جلسے جلوس تقاریر بیانات چھٹی اور بس

کشمیر! یوں تو دہائیوں بلکہ بات صدیوں تک پہنچ چکی ہے کہ غلام ہے ایک کے بعد دوسرے آقا نے اسے اپنی بندشوں میں باندھ کر رکھاہوا ہے لیکن اس بار تو کشمیریوں کی قید تنگ ہوتے ہوتے ان کے گھروں کی حدود تک پہنچ چکی ہے۔ پچھلے کئی مہینوں سے وہ کر فیوکی پابندیوں اور بندشوں میں بندھے ہوئے اپنے گھروں میں قید ہیں ،نہ بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں جاگ رہی ہیں نہ اقوام متحدہ ، نہ عالمی طاقتیں اور تو اور مسلمان ممالک بھی نہ صرف یہ کہ سو رہے ہیں بلکہ گہری نیند سو رہے ہیں یہاں تک کہ کوئی بھارت سے اپنی دوستی اور تعلقات میں ہلکا سا رخنہ بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ وہ صرف اپنے مالی، معاشی اور تجارتی مفادات دیکھ رہے ہیں اور کشمیریوں کااگر دم گُھٹ رہا ہے توگُھٹے اس سے اُن کو کوئی غرض نہیں۔ پاکستان کے ساتھ کشمیریوںکے لئے آواز اٹھانے والوں میں ترکی جیسے دو چار دوستوں کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا۔ ہاں کبھی کبھی ایک سرسری سا بیان کسی مسلمان ملک سے آجاتا ہے اور بس پھر لمبی خاموشی اور تو اوآئی سی بھی چُپ کا روزہ رکھے رہتی ہے ۔کشمیر تو ایک طرف بھارت میں شہریت کے متنازعہ بِل پر بھارت کے ہندو تک بول اٹھے، مغرب سے بھی آوازیں سنائی دیں ،اقوام متحدہ نے بھی ہلکاپھلکا سا احتجاج کیا ، بنیادی انسانی حقوق کی تنظیموںکی بھی دبی دبی کچھ آواز سنائی دی نہ ہوا تو مسلمان ممالک کی طرف کوئی ردعمل نہ ہوا۔ اور یوں کشمیریوں پر غاصب بھارت کو مزید شہہ ملتی گئی اور بیس کروڑ مسلمانوں کے گلوں پر اُس کے ہاتھ کا دباؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے اور کشمیر تو اس کا پُرانا شکار ہے جسے اُ س نے غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔ روزانہ کوئی نہ کوئی کشمیری زخمی ہوتا ہے، گرفتار ہوتا ہے، غائب کیا جاتا ہے اور یا مر جاتا ہے اور آزادی کے قبرستان میں ایک اور شہید کی کچی قبر کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ کشمیر کے قبرستان نوجوانوں اور جوانوں کی قبروں سے بھرتے جارہے ہیں لیکن آزادی اُن سے دور اور دور ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان میں ہم 1990سے لے کر آج تک ہر سال 5فروری کو یوم یکجہتی مناتے ہیں،جلوس ہوتے ہیں سیمینار بھی منعقد ہوتے ہیں، تقاریر بھی ہوتی ہیں،صدر اور وزیر اعظم کے بیانات بھی آجاتے ہیں، عام آدمی چھٹی بھی منالیتا ہے اور پھر معمول کی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔یہ بھی درست ہے کی مختلف مواقع پر عالمی سطح پر بھی اس مسئلے کو اٹھا دیا جاتا ہے لیکن اس میں وہ تیزی اور زور نہیں ہوتاکہ اسے عالمی قوتوں اور بین الاقوامی برادری کے لئے پہلی ترجیح یا ترجیحات کی فہرست میں شامل کر دے ہاں اس بار وزیراعظم پاکستان نے جس طرح اقوام متحدہ میںا سے پیش کیا وہ ضرور قابل تعریف ہے لیکن ایک بار کا یہ پر زور انداز کافی نہیں اسے مسلسل جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے اگر چہ اس بار حکومت نے پانچ فروری کو زیادہ پرزور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے لیکن ملک کے اندر تو چونکہ اس بات پر اتفاق رائے موجود ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو ملک کے ساتھ ساتھ اس قدیم مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر انتہائی پرزور اور موثر اندازمیں اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی سطح پر تو حکومت ،عوام اور فوج جو آواز اٹھائے گی وہ تو اٹھائے گی لیکن زیادہ توجہ بین الاقوامی محاذ پر دینی ہوگی یہ بھی درست ہے کہ یورپ اور دیگر مغربی ملکوں میں مقیم کشمیری اس دن احتجاج کے لئے ضرور نکلتے ہیںلیکن اس میں دیگر پاکستانی باشندوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے اور اس سے بھی بڑھ کر ان ملکوں کے مقامی لوگوں کو بھی متحرک کر کے اپنے اجتماعوں میں شرکت کی دعوت د ے کر انہیں مسئلہ کشمیر کے متعلق آگاہ کیا جائے اور اس سے بھی آگے بڑھ کر ان حکومتوںکو اس مسئلے کے بارے نہ صرف آگاہ کیا جائے بلکہ اُن کا تعاون حاصل کیا جائے اور اعلیٰ سطح پر حاصل کیا جائے ۔ان حکومتوں کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے کہ وہ کشمیر کو ایک عالمی سطح کا مسئلہ تسلیم بھی کریں اور بھارت پر دبائو بھی ڈالیں کہ وہ کشمیر سے نہ صرف اپنی فوج واپس بُلا لے بلکہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیریوں کو بھی آزادی کا حق اُسی طرح دیا جائے جیسے ایسٹ تیمور، سائوتھ سوڈان ، مقدونیہ یاکسی بھی دوسرے ملک کے باشندوں کو دیا گیا۔ اس بات کو بھی نمایاں کیا جائے کہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان تنازعے کے ساتھ ساتھ ایک انسانی مسئلہ بنتا جا رہا ہے یہاں کے انسانوں کو آزادی کا حق دیا جائے اور انہیں مودی اور اُس جیسے دوسرے دہشت گردوں جو ہندوستان کے حکمران بنتے رہتے ہیں کے چُنگل سے چھُڑایا جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ یہی کشمیر دوایٹمی قوتوں کے درمیان وجہ تنازعہ ہے جو ماضی میں کئی جنگوں کا باعث بنا ہے اور مستقبل میں کسی بھی عالمی تباہی کی وجہ بن سکتا ہے لہٰذااب اس مسئلے کو مزید طوالت سے بچا کر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جائے۔ اگر ہم اس مسئلے کو بین الاقوامی ،حکومتی اور سفارتی سطح پر زیادہ کامیابی سے اُجاگر کر سکیں تو ہی ہم اس سے جڑے دن منانے کا اصل مقصد حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نغمہ حبیب

نغمہ حبیب


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • مقبوضہ کشمیر:محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پرآج مکمل ہڑتال

    Feb 11, 2020 | 09:47
  • بابائے قوم قائد اعظم کا 144 واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایا ...

    Dec 25, 2019 | 17:28
  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، شاہد آفریدی کا آج مظفرآباد جلسے ...

    Sep 13, 2019 | 10:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا

    Jan 23, 2021 | 14:05
  • ناوالنی کو رہا کیا جائے، یورپی کونسل کے سربراہ کا روس سے ...

    Jan 23, 2021 | 13:47
  • مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری

    Jan 23, 2021 | 13:36
  • بلوچستان میں سمندری طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو احتیاط کی ...

    Jan 23, 2021 | 13:19
  • اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے ...

    Jan 23, 2021 | 13:07
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

  • 2

    عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ ...

  • 3

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ...

  • 4

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ...

  • 5

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group