شمالی افریقی ملک لیبیا میں متحارب فریقوں میں تازہ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ کے ساتھ طے پانے والی فائربندی کے باوجود طرابلس کے جنوب میں تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع مشروع الزبا کے علاقے میں تشدد دیکھا گیا ہے۔ ان تازہ جھڑپوں میں راکٹ بھی داغے گئے، جو قریبی رہائشی عمارتوں پر گرے۔ ادھر سلامتی کونسل نے لیبیا کے جنگی حریفوں کو جنگ بندی کی شرائط پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی ہے۔ یہ جنگ بندی بارہ جنوری سے شروع ہوئی تھی تاہم داخلی صورت حال کے تناظر میں اسے کمزور خیال کیا جا رہا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024