مکرمی! شیش محل پارک اور شاہ جہان روڈ جو بلال گنج اور موہنی روڈ کے درمیان ہے جہاں سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کئی مرتبہ منتخب ہوئے آج کل انکی جگہ وحید عالم خان ایم این اے ہیں۔ ان گلیوں میں مولانا مسلم و دیگر بڑی بڑی شخصیات رہائش پذیر رہی مگر گلی نمبر 6 میں ایک ماہ سے سوریج بند پڑے ہیں۔ بارہا شکایت کی گئی مگر حسب روایت کہ ’’ہم آ رہے ہیں، ایڈریس سمجھائیں۔‘‘ کئی مرتبہ رابطہ کیا گلی میں گندا بدبودار پانی کھڑا ہے تمام گھروں کے سیوریج بند پڑے ہیں۔ ایم ڈی واسا بھی حکومت کا حصہ ہیں، ضروری نہیں کہ احتجاج کر کے ہی کام کروایا جائے۔ مہربانی کر کے اپنے عملہ سے سیوریج کھلوائیں اور لوگوں کی دعائیں لیں اس حکومت نے تو مہنگائی کے سوا کسی کا کوئی کام نہیں کرنا۔ (عابد حسین مکان 18 گلی نمبر 6 شش محل پارک شاہجہان روڈ موہنی روڈ لاہور، 0300-8457664)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024