مکرمی! ہائوسنگ کالونی سمندری روڈ گوجرہ حکومت پنجاب 35 سال پرانی کالونی ہے کا سیوریج منصوبہ بُری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ سیوریج کے پائپ آبادی کی ضرورت کے تناسب کو بدنظر رکھے بغیر چھوٹے قطر کے ڈالے گئے ہیں۔ دوسرا اس میں نقص یہ بتایا گیا ہے کہ پائپ ڈالتے وقت کالونی کے نکاسی آب کا انتظام پہلے مغربی سمت کیا گیا تھا لیکن سیوریج کے پائپ ڈالنے کے بعد نقشہ میں تبدیلی کر کے مشرقی سمت کر دیا گیا۔ بارش کا پانی بھی سیوریج کے گٹروں میں جانے کی بجائے کئی دن تک سڑکوں اور گلیوں میں گھومتا رہتا ہے۔ بلدیہ گوجرہ اور محکمہ ہائوسنگ نے چونکہ کالونی کو بے آسرا بنا دیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ کالونی کے سیوریج کے پائپ کالونی کی ضرورت کے مطابق نئے سرے سے ڈالے جائیں اور لوگوں کے خون پسینے کی کمائی سے لاکھوں روپے لگا کر بنائے گئے مکان گہرائی میں جانے سے بچائے جائیں۔ (زاہد رئوف کمبوہ غلہ منڈی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38