مکرمی! موجودہ حکومت نے 01-07-2018 کو اعلان کیا تھا سب محکموں میں پنشنز کو کم از کم پنشن مبلغ 10,000/- روپے اور میڈیکل الائونس 10% ملے گا۔ افسوس صد افسوس کہ آج تقریباً 14 ماہ گزر گئے ہیں۔EOBI پنشنرز کو مبلغ 6500/- روپے ملتے ہیں۔ میڈیکل بھی نہیں ملتا؟ جو کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ جناب عالیٰ یہ EOBI پنشنرز تقریباً پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ ہیں جو کہ ہمارے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ جناب حکومت کے پاس ماہر معاشیات ہیں وفاقی وزیر خزانہ بھی بڑے اکائونٹ کے ماہر ہیں۔ جناب وزیر صاحب ہم دونوںمیاں بیوی کا بجٹ بنا دیں؟ یہ 6500/- روپے تو ہمارے دوائی وغیرہ میں خرچ ہو جاتے ہیں؟ باقی اخراجات کہاں سے کریں؟ جناب وزیر اعظم آپ سے ہم EOBI کے پنشنرز پُرزور اپیل کرتے ہیں۔ ہماری پنشن بھی مبلغ دس ہزار روپے اور میڈیکل الائونس 10% کرنے کا حکم صادر فرمائیں اور ہم بوڑھے بابے پنشنرز کی دعائیں لیں۔ (بابا محمد رمضان و دیگر پنشنرز EOBI شوکت ٹائون تاجپورہ لاہور کینٹ )
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024