پنڈی گھیپ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں 5افراد جاں بحق جبکہ9 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کے مطابق راولپنڈی سے پنڈی گھیب آنے والی مسافر وین فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3خواتین، ایک بچے سمیت 6 مسافرموقع پر جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جہاں سے 5 شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں میں راولپنڈی بھجوایا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ، جس کی تلاش جاری ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024