چیئرمین فیڈمک کا سول سروسز اکیڈمی میں ’’سپیشل اکنامک زون چیلنجز اینڈ پرچوینٹیر‘‘پر لیکچر
فیصل آباد (پ ر) علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی" سی پیک کے تحت بننے والے نو ’’خصوصی اکنامک زونز‘‘ میں سے پہلا پراجیکٹ ہے جس کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے۔ یہ اکنامک زون 3712 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے جس میں 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے تین لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ یہ باتیں فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے بتائی ہیں۔ وہ پاکستان سول سروسز اکیڈمی لاہور میں 47 ویں بیج کے افسران سے "سپیشل اکنامک زون، چیلنجز اینڈ اپرچونٹیز" کے موضوع پر خصوصی لیکچر دے رہے تھے۔