صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے برآمدات کو فروغ دیاجاسکتاہے:علی حسام
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر پاکستان کی برآمدات سے وابستہ صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے برآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، سافٹ ویئر ایکسپورٹ سمیت اْن شعبوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جو نظر انداز ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بن رشید ٹیکنالوجیز کی سافٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سلیمان امین، بن رشید گروپ کے سی ای او معظم رشید، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین عاقب آصف، فیاض حیدراور انجینئرنگ و انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹرز کے ماہرین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/17-Jan-2021/1281074