صوبہ بھر کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے : آئی جی پنجاب
لاہور (نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کی کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرنے کیساتھ انٹیلی جینس بیس آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس تنصیبات، مقامات، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔اسی سلسلہ میں ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے رواں ماہ فروری میں پاکپتن پولیس کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع پاکپتن میں پولیس نے ماہ فروری میں پاکپتن پویس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 55اشتہاریوں( 4 اے کیٹیگر ی اور51بی کیٹیگری)، 21عدالتی مفروروں،24ریکارڈ یافتہ مجرمان سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کر کے 63ملزموںکو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کیں۔