سابق رجسٹرارآزاد کشمیر سپریم کورٹ ادریس مغل کی چیئرمین پاکستانی لائیرز برطانیہ سے ملاقات
لاہور(وقائع نگار خصوصی)آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سابق رجسٹرارمحمدادریس مغل نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز برطانیہ کے چیئرمین بیرسٹر امجد سے ملاقات کی۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر ،ملک میں قانون کی بالادستی، نظام عدل میں اصلاحات ،اوورسیز پاکستانیوں کوبہترسہیولیات کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔