فیروزوالہ :قتل کی دو مختلف وارداتیں،مقدمات درج کرلیے
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آباد منوں آباد ( کالا شاہ کاکو) میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر طفیل شاہ کو قتل کر دیا،مقدمہ درج کر لیا۔لاہور روڈ کی آبادی روڑے والی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے بھٹہ کے ٹھیکیدار محمد اقبال کو قتل کر دیا ،ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مقتول فیروزوالہ کا رہنے والا تھا وہ اپنے بھٹہ پر کام کے سلسلہ میں گیا تو راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔