ملزموں کے ساتھ سازباز کر کے مصری شاہ پولیس نے مدعی کے ساتھیوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا
لاہور (نیوز رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے مدعی کے اپنے بیٹے نقی کی جھوٹی درخواست دے کر اگلے دن ہی پولیس کو سٹام پیپر پر لکھ کر دے دیا کہ میرا بیٹا مل گیا ہے۔ میں کارروائی اور مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتا۔ پولیس نے سٹام پیپر رکھ کر مدعی کے ساتھ دینے والے محلے دار عباس اسد اور احمد کے خلاف ہی مقدمہ درج کر دیا۔ مقدمے میں درج افراد نے سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ انکے خلاف مصری شاہ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔