4 جواری گرفتار ،8ہزار روپے 3موبائل فون اورآلات قمار بازی ضبط
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ویسٹریج پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے 4 ملزمان گرفتار کرلئے دائو پر لگی رقم ، موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے ایس ایچ اویسٹریج محمدوقاص سفیرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرہاد خان ،عظیم احمد ،بابر شہزاد اورطارق محمودکو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا8ہزار روپے ، 3موبائل فون اورآلات قمار بازی ضبط کرلئے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔