زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کریانہ سٹور سربمہر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کریانہ سٹور کو سربمہر کیا متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 44 ہزار 500کے جرمانے عائد کیے گئے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت ،غیر معیارئی سٹوریج اور صفائی کی ناقص انتظامات پر عطاء جنرل سٹورکو سیل کردیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباداور اسکے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 44,500کے جرمانے عائد کیے ڈویژن بھر میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز،حشرات زدہ مٹھائیاں اور مضر صحت خوراک کو تلف کیاگیا مزید برآںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے 134فوڈپوائنٹس کوانتظامات کی بہتری کیلئے وارننگ نوٹس بھی جاری کردئے۔