انڈیکس 212پوائنٹس، سرمایہ کاری میں 65 ارب کمی
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید212.18پوائنٹس کی کمی سے 40243.26پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 64.72فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 65ارب 3کروڑ49لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑااورکاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 40.43فی صدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس 40602 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میںتیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس سے انڈیکس 40094پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس212.18 پوائنٹس کی کمی سے 40243.26پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 54.69پوائنٹس کی کمی سے18598.66 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 240.34پوائنٹس کی کمی سے 28015.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 211 میں کمی اور20میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں65ارب 3کروڑ 49 لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر75کھرب 63ارب 56 کروڑ 71لاکھ روپے ہوگیا۔جمعہ کو11 کروڑ 75لاکھ97ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت7کروڑ98لاکھ38ہزار شیئرزکم ہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے شیزان نٹر کے حصص کی قیمت 22.79روپے کے اضافے سے بڑھ کر415.99روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص 22.50روپے کے اضافے سے 2100روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اور سیپ ہائر کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 136.11 روپے اور48روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت2134روپے اور سیپ ہائرکے حصص کی قیمت 762روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک انٹربلک ، لوٹی کیمکل ،ہیسکول پٹرول ،ایونشن ،یونٹی فوڈز، بینک آف پنجاب ، کے الیکٹرک ،ڈی جی خان سیمنٹ،،فوجی فودزاورپاک ریفائنری کے شیئرز نمایاں رہے ۔