سونے کی قیمت میں 100روپے فی تولہ اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی گولڈ مارکیٹوں میںجمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید100 روپے کے اضافے سے 90750روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے 1576ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 90750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 85روپے کے اضافے 77803روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔